سعودی عرب کے شہر جدہ میں خلیج تعاون کونسل سمیت دیگرعرب ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔عرب ممالک نے شام میں بگڑتی صورتحال کو بہتر بنانے پر اتفاق کیا جبکہ اعلامیے میں کہا گیا شام میں جنگ کا واحد حل سیاسی ہے۔مزید کہا کہ عرب ممالک مل کر شام میں سیاسی حل کی جانب بڑھیں گے ساتھ ہی مل کر لائحہ عمل تیار اور بحران پر قابو پائیں گے۔
عرب ممالک کا شام میں بگڑتی صورتحال کو بہتر بنانے پر اتفاق
Apr 16, 2023 | 10:56