وزیراعظم شہبازشریف نے زیر تعمیرلاہور برج سائیٹ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے منصوبے کو ایک ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔اس موقع پر وزیراعظم شہبازشریف کو بریفنگ دی گئی جبکہ نگراں وزیراعلی پنجاب محسن نقوی اور چیف سیکرٹری بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔بریفنگ میں کہا گیا کہ ایل ڈی اے کے منصوبےکا تخمینہ 1712 ملین ہے جبکہ اورہیڈ برج کی لمبائی 540 میٹر اور چوڑائی11.1 ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ ساری مشینیں لگائیں اورکام جلدم کمل کریں مجھے ڈھائی ماہ کا ٹائم نہ بتائیں عید کی چھٹیوں میں اضافی پیسے دے کرکام کروالیں۔
وزیراعظم کی زیرِ تعمیرلاہور برج منصوبے کوایک ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت
Apr 16, 2023 | 12:12