عید سے پہلے زمان پاکر پر لغار کا منصوبہ بن رہا: عمران

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) علی زیدی کی گرفتاری پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ردعمل ظاہر کیا ہے اور کہا کہ میں علی زیدی کی کراچی سے گرفتاری کی مذمت کرتا ہوں، یہ سب اسی لندن پلان کا حصہ ہے۔ عمران خان نے مزید کہا کہ دوٹوک الفاظ میں واضح کر دوں کہ یہ ہتھکنڈے ان کے کسی کام نہیں آئیں گے۔ ان سب حربوں سے محض عوام کا غصہ ہی بڑھ رہا ہے، یہ سمجھتے ہیں ان اقدامات سے یہ انتخابات میں ہمیں کمزور کر دیں گے۔ عمران خان نے یہ بھی کہا کہ یہ لوگ 27 رمضان کے بعد یا عیدالفطر کے موقع پر زمان پارک پر یلغار کے نئے منصوبے پر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کے ذریعے مزید غیرقانونی کارروائیاں کی جا رہی ہیں، پہلے علی امین اور اب علی زیدی کو اٹھا لیا گیا ہے۔ تحریک انصاف کے تین ہزار سے زائد کارکنوں کو گرفتار یا اغواءکیا گیا۔ لندن پلان کے تحت نواز شریف کو تحریک انصاف کو کچلنے کی یقین دہانی کروائی گئی تھی۔ عمران خان کا زمان پارک میں کارکنوں سے افطار کے موقع پر خطاب میں کہنا تھا کہ جب تک ٹیم کا کپتان کھڑا رہتا ہے تو ٹیم لڑتی ہے۔
عمران

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...