صوبائی کابینہ کو کچے کے آپریشن پر بریفنگ،آٹاسنٹرز آج رات تک کھلے رہیں گے:محسن نقوی

 لاہور (نیوز رپورٹر) نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے 13 ویں اجلاس کو کچے کے علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ کابینہ نے کچے کے علاقے میں جاری آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے عزم کا ا ظہار کیا او ر آپریشن میں حصہ لینے والے پولیس کے جوانوں کی بہادری اور جذبے کو سراہا۔ پنجاب کابینہ نے کچا آپریشن کے اخراجات کیلئے فنڈز کے اجراءکی منظوری دے دی۔ کچے کے علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے بعد پائیدار پلان کے تحت انفراسٹرکچر تعمیر کیا جائے گا۔ کابینہ نے وزیراعظم پاکستان اور پنجاب حکومت کے تاریخ ساز مفت آٹا پیکیج پر اطمینان کا اظہار کیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ اس پیکیج کے تحت حق دار کو اس کا حق دیا ہے۔ پوری مشینری نے ایک ٹیم ورک کے طور پر ڈلیور کیا جس پر میں شاباش دیتا ہوں۔ محسن نقوی نے چینی کی سمگلنگ روکنے اور قیمتوں میں استحکام لانے کیلئے تمام ضروری انتظامی اقدامات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے خارجی راستوں کی سخت نگرانی جاری رکھی جائے اور چینی کی قیمتوں کو روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کیا جائے۔ محسن نقوی نے کہا کہ نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ کھیلوں کی سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب حکومت لینڈ ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن میں گلگت بلتستان حکومت سے تعاون کرے گی اور اس ضمن میں پنجاب کابینہ نے گلگت بلتستان کی حکومت سے معاہدہ کرنے کی منظوری دی۔ پنجاب کابینہ نے چلڈرن ہسپتال کی نئی سکیموں کو سالانہ ترقیاتی پروگرام 2022-23ءمیں شامل کرنے اور یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز لاہور میں ایڈوانس پیڈیاٹرک ریڈیو تھراپی یونٹ کے قیام کیلئے اراضی مختص کرنے کی منظوری دی۔ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کے زیر انتظام ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتالوں کے نام تبدیل کرنے کی منظوری دی گئی جس کے تحت راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، ڈیرہ غازی خان، فیصل آباد کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ٹیچنگ ہسپتالوں کے نام تبدیل کئے جائیں گے جبکہ گورنمنٹ غلام محمد آباد ہسپتال فیصل آباد کا نام بھی تبدیل ہو گا۔ فلاح و بہبود کیلئے خصوصی فنڈ کے قیام کی منظوری دی گئی۔ علاوہ ازیں محسن نقوی نے ہربنس پورہ میں قائم مفت آٹا سنٹر کا اچانک دورہ کیا اور سنٹر میں شہریوں کیلئے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے آ ج 25 رمضان المبارک کو پنجاب بھر کے مفت آٹے کے سنٹرز رات تک کھلے رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مفت آٹے کی تاریخ ساز پیکیج کا آخری روز ہے۔ سنٹرز پر انتظامات کو مزید بہتر بنایا جائے۔ انہوں نے سنٹر پر شہریوں کی تعداد کے مطابق سہولتیں اور انتظامات بڑھانے کا حکم دیا۔ محسن نقوی نے بعض شہریوں کے شناختی کارڈز کی تصدیق کا عمل خود کرایا اور آٹا دلوایا۔
محسن نقوی

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...