امریکی وزیر خارجہ کو میرے خط کا مطلب عمران کی حمایت نہیں:رکن کانگرس

واشنگٹن( نیٹ نیوز) امریکی کانگریس کے رکن بریڈ شرمین نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کو لکھے گئے میرے خط کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی حمایت کے طور پر نہ دیکھا جائے۔امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کانگریس کے رکن بریڈ شرمین نے کہا کہ عمران خان نے فون پر بتایا کہ وہ امریکا مخالف نہیں ہیں، فون کال کے دوران عمران خان نے کہا وہ قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں۔پاکستان میں سپریم کورٹ نے الیکشن کرانے کا فیصلہ اسی وقت جاری کیا تھاجب میری اور عمران خان کی بات ہوئی، سماجی ویب سائٹس پر لوگ کہہ رہے ہیں امریکی وزیر خارجہ بلنکن کو میرا خط عمران خان کی حمایت میں ہے، امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کو لکھے میرے خط کو عمران خان کی حمایت کے طور پر نہ دیکھا جائے۔عمران خان نے اپنی حکومت گرانے کا الزام امریکا پر عائد کیا تھا، میں نے عمران خان کے مو¿قف پر تنقید کی تھی، مجھے لگتا ہے یہ سچ نہیں ہے، عمران خان نے اپنے الزام کا کوئی ثبوت پیش نہیں کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ بھی بالکل واضح ہو گیا کہ عمران خان کی حکومت کو گرانے کے لیے کانگریس نے کوئی رقم فراہم نہیں کی، عمران خان کے دور حکومت میں بھی پاکستان میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور خارجہ پالیسی پر تنقید کی تھی۔
امریکی رکن کانگریس

ای پیپر دی نیشن