لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان نے دوسرے ٹی ٹونٹی میں بھی نیوزی لینڈ کو 38رنز سے شکست دے کر پانچ میچوںکی سیریز میں دوصفر کی برتری حاصل کر لی۔ بابر اعظم کی شاندار سنچری کی بدولت پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 193 رنز کا ہدف دیا تھا۔ مہمان ٹیم 154 رنز بنا سکی۔ پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ بابر اعظم اور محمد رضوان نے 99 رنز جوڑے۔ محمد رضوان 50رنز بناکر آﺅٹ ہوئے۔ فخر زمان‘صائم ایوب کھاتہ کھولے بغیر چلتے بنے۔ عماد وسیم کی اننگز 2رنز تک محدود رہی۔ کپتان بابر اعظم101رنز پر ناقابل شکست رہے۔ انہوں نے تین چھکے اور گیارہ چوکے لگائے۔ افتخار احمد نے 33رنز بنائے۔ تین چھکے اور ایک چوکا لگایا۔قومی ٹیم نے 4وکٹوں پر192رنز بنائے۔ میٹ ہینری 2 وکٹیں لے کر نمایاں رہے جبکہ رچن رویندرا اور جمی نیشم کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔ مہمان ٹیم سات وکٹوں پر 154رنز بناسکی۔ مارک چیپمین 65رنز بناکر نمایاں رہے۔
حارث رﺅف نے 4کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ بابر اعظم کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ سیریز کا تیسرا میچ کل کھیلا جائے گا۔
کرکٹ میچ