عمران کے خلاف درج مقدمے مین جے آئی ٹی تشکیل دے دی: اسلام آباد پولیس

Apr 16, 2023

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے کہا ہے کہ تھانہ رمنا میںمجسٹریٹ اسلام آباد منظور احمد کی مدعیت میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف 19 مارچ کو زیر دفعات 500.505.138 ت پ درج ہونے والے مقدمہ نمبر 255/23 میں سپیشل جے آئی ٹی تشکیل دے دی ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز سید شہزاد ندیم بخاری سپیشل جے آئی ٹی کے کنوینئر ہوں گے۔ دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندے بھی جے آئی ٹی کے ممبر ہوں گے۔ اسلام آباد کیپیٹل پولیس قانون کی عملداری کے لئے کوشاں ہے۔ ترجمان پولیس نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کے افسران کے خلاف پروپیگنڈا اور بے بنیاد الزامات ایک منظم منصوبے کا حصہ ہیں۔ اسلام آباد پولیس نے بر ضمانت تمام ملزمان کو عدالتوں میں پیشی کے دوران سکیورٹی فراہم کی، تمام مقدمات ?

مزیدخبریں