سوڈان: فائرنگ کے دوران نیوز اینکر خبریں پڑھتا رہا

سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں فوج اور پیراملٹری ریپڈ سپورٹ فورس کے درمیان دوسرے روز بھی جھڑپیں جاری ہیں۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے دی گارڈین کے مطابق سوڈان میں گزشتہ روز جھڑپوں کے دوران دھماکوں اور شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری تھا۔ اس دوران قریب میں ہی ایک براہ راست ٹی وی نشریات بھی جاری تھی جس میں نیوز اینکر سوڈانی دارالحکومت خرطوم میں جاری فوجی جھڑپوں کے بارے میں رپورٹ کر رہا تھا۔

رپورٹنگ کے دوران پسِ منظر میں فائرنگ کی آوازیں سنائی دیتی رہیں. لیکن نیوز اینکر نے خبریں پڑھنے کا سلسلہ جاری رکھا۔ بعد ازاں اسٹوڈیو سے نشریات کو فوری طور پر بند کر دیا گیا۔ سوشل میڈیا پر نیوز اینکر کی خبریں پڑھنے کی ویڈیو کافی وائرل ہے۔

خیال رہے کہ سوڈان میں فوج اور پیراملٹری ریپڈ سپورٹ فورس کے درمیان دوسرے روز بھی جھڑپیں جاری ہیں۔ چھڑپوں کے نتیجے میں 56 افراد ہلاک اور 600 کے قریب افراد زخمی ہیں۔

آر ایس ایف کی جانب سے صدارتی محل اور خرطوم کے ہوائی اڈے کا بھی کنٹرول سنبھالنے کا دعویٰ کیا گیا ہے. تاہم فوج نے کہا ہے کہ وہ جوابی کارروائی کررہی ہے۔

دوسری طرف سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے امن کے لیے سفارتی رابطے تیز کر دیے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن