اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے انکشاف پر کمیشن بنا کر تحقیقات کی جائیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی فواد چودھری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو اپنے قد کے مطابق بات کرنی چاہیے. مولانا فضل الرحمان کی طرف سے انکشاف ہونا بڑی اہمیت کا حامل ہے.مولانا فضل الرحمان نے نام لیے ہیں.انہوں نے بتایا کہ کن کن لوگوں سے ان کی بات ہوئی تھی. ان کی بات پر کمیشن بنا کر تحقیقات کی جانی چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے گورنر کی طرف سے کیے گئے انکشافات پر ردعمل نہ دینا حیران کن بات ہے. ہندوستان کے اندر ایک بہت بڑی آگ لگی ہوئی ہے، حیران ہوں جن پر الزام لگا وہ بات ہی نہیں کر رہے. آج ہندوستان سفارتی طور پر پاکستان کو ہر جگہ تنہا کرنے میں کامیاب ہے. پاکستان کی حکومت اس وقت خاموش بیٹھی ہے۔فواد چودھری نے کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد لازم ہے. سپریم کورٹ کے فیصلوں کے خلاف دھڑا دھڑ قرار دادیں پاس ہو رہی ہیں. ان قرار دادوں کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد نہیں ہوتا تو پوری جوڈیشری بیٹھ جائے گی. پریس ریلیز جاری کرنا جوڈیشری کا کام نہیں. جوڈیشری کو اپنے فیصلوں سے بولنا چاہیے۔
سپریم کورٹ کے فیصلوں کے خلاف دھڑا دھڑ قرار دادیں پاس ہو رہی ہیں، ان قرار دادوں کی کوئی حیثیت نہیں: فواد چودھری
Apr 16, 2023 | 17:31