تحریر:- نبیلہ اکبر
آج میں آپ کو جنوبی کوریا کے متعلق کچھ دلچسپ اور حیران کن معلومات شیئر کرتے ہیں۔ جنوبی کوریا مشرقی ایشیا میں ایشین ٹائیگر کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ جنوبی کوریا کا کل رقبہ تقریباً 10210 مربع کلومیٹر ہے جو دنیا میں رقبے کے اعتبار سے 107 نمبر پر آتا ہے۔ جنوبی کوریا دنیا میں آبادی کے لحاظ سے 27 نمبر پر ہے۔ جنوبی کوریا کی کل آبادی تقریباً 5 کروڑ 8 لاکھ ہے۔ جنوبی کوریا کی کل آبادی 85 فیصد شہروں میں رہائش پذیر ہے اور 15 فیصد دیہاتوں میں رہتی ہے۔ جنوبی کوریا کی تاریخ 800 قبل مسیح پرانی ہے۔ جنوبی کوریا کے پہلی صدی عیسوی میں تین مشہور بادشاہ گزرے جن میں ایک کا نام کوگوریو کی عوام میں بہت مقبولیت تھی اسی کے نام سے ملک کا نام کوریو پڑا۔ بعض ازاں فارس سے تجارت کی غرض سے آنے والے تاجروں نے فارسی میں کوریو سے کوریا بنا دیا۔ گزشتہ صدی کے آغاز سے ہی جاپان نے کوریا پر قبضہ کرلیا تھا۔ مارچ 1919ءمیں کوریا نے جنگ آزادی کا اعلان کر دیا اور طویل جدو جہد کے بعد بلا آخر کوریا نے 15 اگست 1945ءمیں جاپان سے آزادی حاصل کر لی۔ 3 سال کے مختصر عرصے میں کوریا جمہوریہ کوریا بن گیا لیکن جاپان سے آزادی حاصل کرنے کے باوجود ملک میں خانہ جنگی قائم رہی۔ جس کے نتیجے میں 5 جولائی 1950ءمیں شمالی کوریا نے جنوبی کوریا پر چڑھائی کر دی جس کے نتیجے میں جنگ کوریا کا آغاز ہوا اور ملک میں 3 سال تک ملک میں جنگ جاری رہی۔ کہا جاتا ہے شمالی کوریا کا ساتھ دینے کے لیے اقوامِ متحدہ نے امریکہ کے فوجی دستے کوریا پہنچے یہ امریکہ کی قیادت میں پہلی جنگ تھی جو بہت محدود تھی جو غیر اعلانیہ بھی تھی جو امریکہ جنگ جیت نا سکا۔ جنگ کوریا اس وقت کی پہلی وہ جنگ تھی جس میں دنیا کی دو بڑی طاقتیں امریکہ اور روس اس جنگ میں بلا واسطہ لڑی تھیں جس میں 37 ہزار امریکی فوجی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔ 1953ءمیں جب جنگ بندی عمل میں آئی تو اس کے ساتھ کوریائی ریاستیں شمالی کوریا اور جنوبی کوریا دو حصوں میں تقسیم ہو کر رہ گئیں جس طرح 1971ئ کی جنگ کے بعد مشرقی پاکستان، پاکستان سے الگ ہو کر بنگلہ دیش بن گیا۔ جنوبی کوریا ہر آنے والے دن کے ساتھ ترقی کی منازل طے کرتا چلا گیا اور شمالی کوریا ایک ظالم حکمران کے ہاتھ آ گیا۔ جنوبی کوریا ایک صاف ستھرا خوبصورت ترین ملک ہے۔ جنوبی کوریا کی حیران کن معلومات میں سے ایک یہ کہ جنوبی کوریا میں پیدا ہونے والا بچہ اپنی پیدائش والے دن ایک سال کا ہوتا ہے اور جب باقی دنیا میں بچہ جب ایک سال کا ہوتا ہے تب جنوبی کوریا میں بچی دو سال کا ہو چکا ہوتا ہے۔ جنوبی کوریا ٹیکنالوجی میں ایشیائی ملک میں سب سے آگے ہے یہاں کے لوگ بہت محنتی ہیں وہ 24 گھنٹوں میں صرف چھ گھنٹے سوتے ہیں باقی وقت کام کرتے ہیں۔ نوکیا کے موبائل فون تو سب کو یاد ہوں گے جب نوکیا کمپنی بند ہوئی تو سام سنگ کو متعارف کروایا گیا جو کورین کا محنتی ہونے کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ دنیا کی مشہور و معروف کمپنی ایپل کے موبائل آئی فون میں مائیکرو چِپ کے بنائی۔ جنوبی کوریا کے دارالحکومت کا نام سیﺅل ہے یہ جنوبی کوریا کا سب سے زیادہ ترقی یافتہ شہر شمار ہوتا ہے۔ کوریائی زبان جنوبی کوریا کی مادری زبان ہے۔ شہد اور مکھن کے فلیور سے تیار ہونے والی پوٹیٹو چپس جنوبی کوریا کی سب سے پسندیدہ آئٹم ہے۔ جنوبی کوریا میں ایک سے بڑھ کر ایک کمپنیاں ہیں جن کا شمار دنیا کی سب سے بڑی کمپنیوں میں شمار ہوتا ہے جن میں سام سنگ الیکٹرانکس ، ایس کے ہولڈنگ ، ہنڈائی موٹرز، کییا موٹرز، ایل جی ڈسپلے الیکٹرونکس، کوریا الیکٹرک پاور ، سام سنگ لائف انشورنس اور دیگر کمپنیاں ہیں۔ جنوبی کوریا دنیا میں سب سے زیادہ تیز رفتار انٹرنیٹ فراہم کرنے والا ملک مانا جاتا ہے جس کی سپیڈ 34 ایم بی پر سیکنڈ ہے۔ جنوبی کوریا میں 95 فیصد لوگ انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں۔
دنیا کی مشہور و معروف کمپنی ایپل کے موبائل آئی فون میں مائیکرو چِپ بھی جنوبی کوریا نے بنائی۔ جنوبی کوریا کے دارالحکومت کا نام سیﺅل ہے یہ جنوبی کوریا کا سب سے زیادہ ترقی یافتہ شہر شمار ہوتا ہے۔ کوریائی زبان جنوبی کوریا کی مادری زبان ہے۔ شہد اور مکھن کے فلیور سے تیار ہونے والی پوٹیٹو چپس جنوبی کوریا کی سب سے پسندیدہ آئٹم ہے۔ جنوبی کوریا میں ایک سے بڑھ کر ایک کمپنیاں ہیں جن کا شمار دنیا کی سب سے بڑی کمپنیوں میں شمار ہوتا ہے جن میں سام سنگ الیکٹرانکس ، ایس کے ہولڈنگ ، ہنڈائی موٹرز، کییا موٹرز، ایل جی ڈسپلے الیکٹرونکس، کوریا الیکٹرک پاور ، سام سنگ لائف انشورنس اور دیگر کمپنیاں ہیں۔ جنوبی کوریا دنیا میں سب سے زیادہ تیز رفتار انٹرنیٹ فراہم کرنے والا ملک مانا جاتا ہے جس کی سپیڈ 34 ایم بی پر سیکنڈ ہے۔ جنوبی کوریا میں 95 فیصد لوگ انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں۔ دنیا میں میک اپ کا استعمال کرنے والے مرد جنوبی کوریا میں پائے جاتے ہیں۔ جنوبی کوریا پلاسٹک سرجری کا گڑھ ہے ہر سال جنوبی کوریا میں لاکھوں افراد دوسرے ممالک سے پلاسٹک سرجری کروانے کے لیے آتے ہیں۔ اگر ہم جنوبی کوریا سیر کرنے کے لیے جانا ہو تو جیجو آئرلینڈ ضرور جائیں یہ آئرلینڈ چٹانوں اور پیڑ پودوں کے خوبصورت نظاروں سے بھرا پڑا ہے۔ میری شدید خواہش ہے اس آئرلینڈ کو دیکھنے کی اگر مجھے موقع ملا تو۔ جنوبی کوریا ایک مستحکم معیشت ہے جو مشرقی ایشیا میں اسے دوسرے ممالک سے ممتاز کرتی ہے۔جنوبی کوریا اور شمالی کوریا کے ہر وقت تعلقات خراب رہتے ہیں اس لیے بارڈر پر باڑ کے ساتھ بارودی سرنگیں بچھائی گئیں ہیں۔ جنوبی کوریا کو ہر وقت شمالی کوریا سے ایٹمی حملے کا خطرہ رہتا ہے۔ جنوبی کوریا کے لوگ چھت والے پنکھے کے نیچے نہیں سوتے۔ جنوبی کوریا کے لوگ میوزک کے بہت دلدادہ ہیں۔ کوریئن اپنی فٹنس کا بہت خیال رکھتے ہیں اس لیے ہر عمر کے لوگ ورزش کرتے ہیں۔ کیمچی جنوبی کوریا کی قومی ڈش ہے جو کئی مہینوں کی محنت سے سبزیوں اور مصالحوں سے زمین میں دبائے رکھنے سے تیار ہوتی ہے۔ جنوبی کوریا کا کالنگ کوڈ + 82 ہے اور وقت کے لحاظ سے 4 گھنٹے پاکستان سے آگے ہے۔ جنوبی کوریا کے تین اطراف میں سمندر جبکہ ایک طرف سے سرحد شمالی کوریا سے ملتی ہے۔ پاکستان میں اکثریت مشترک نام محمد اور علی ہے جنوبی کوریا میں مشترک نام Kim اور Lee ہے۔ جنوبی کوریا کا سرکاری تہوار کرسمس ہے جب سرکاری چھٹی ہوتی ہے۔ جنوبی کوریا میں شادی کے موقع پر لوگ سرخ لباس پہنتے ہیں۔ جنوبی کوریا کا 64 فیصد حصہ جنگلات اور باقی حصہ میدانی اور پہاڑی علاقے پر مشتمل ہے۔ جنوبی کوریا میں لیٹریسی ریٹ 98 فیصد ہے اس کے باوجود لوگ نمبر 4 کو منحوس سمجھتے ہیں۔ جنوبی کوریا میں گرمیوں میں موسم تھوڑا گرم اور بارشوں والا ہے جبکہ سردیوں میں انتہائی ٹھنڈ اکثر اوقات برف باری بھی ہوتی ہے۔ جنوبی کوریا میں جدید اور وسیع پیمانے پر میٹرو اور ٹرین کا نظام موجود ہے کیونکہ عوام اسے ترجیح دیتی ہے۔ جنوبی کوریا میں ہر سال 65 لاکھ سے زائد غیر ملکی اس ملک میں سیر و تفریح کی غرض سے آتے ہیں۔ میں نے یہ ساری معلومات مختلف ذرائع سے حاصل کی ہیں۔ میری خواہش ہے کہ میں جنوبی کوریا کی سیر کرنے کے لیے یہاں آو¿ں اور دنیا کو جنوبی کوریا کی سیاحت ، معیشت ، رسم و رواج ، رہن سہن تہذیب و تمدن ، ثقافت بتا سکوں۔ بلا شبہ جنوبی کوریا ایک خوبصورت ملک ہے جسے ہر کوئی دیکھنے کی خواہش رکھتا ہے۔
جنوبی کوریا ایشیئن ٹائیگر
Apr 16, 2024