لاہور (نوائے وقت رپورٹ) چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں الیکشن کمشن کا وفد الیکٹرونک ووٹنگ مشین کا جائزہ لینے کیلئے برازیل پہنچ گیا۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ الیکشن کمشنر پنجاب اعجاز چوہان، ڈی جی آئی ٹی خضر عزیز اور ندیم زبیر شامل ہیں۔ الیکشن کمشن کا وفد برازیل میں الیکٹرونک ووٹنگ مشین کے استعمال کا جائزہ لے گا۔ برازیل اور بھارت وہ ملک ہیں جہاں ای وی ایم کا استعمال طویل عرصے سے کیا جا رہا ہے۔2023ء میں چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں الیکشن کمشن کی ٹیم کے دورے برازیل کے دورے کی منظوری دی گئی تھی تاہم الیکشن کمشن کی مصروفیات کے باعث دو مرتبہ دورہ برازیل ملتوی ہوا تھا۔
الیکٹرونک ووٹنگ مشین‘ جائزے کیلئے الیکشن کمشن کا وفد برازیل پہنچ گیا
Apr 16, 2024