بی آر ٹی پشاور کا  سالانہ خسارہ، قابو پانے کیلئے کرایہ بڑھانے پر غور 

پشاور (بیورو رپورٹ) بس رپیڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی ) پشاور کے اربوں روپے کے سالانہ خسارے پر قابو پانے کے لئے کرایہ بڑھانے کی تجویز زیر غور ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق بی آر ٹی پشاور کا سالانہ خسارہ 6 ارب روپے سے بڑھ گیا ہے اور خسارے پر قابو پانے کیلئے بی آر ٹی کا کرایہ بڑھانے سمیت دیگر آپشنز پر غور جاری ہے۔ کرایہ 5 روپے بڑھانے سے 67 کروڑ کا اضافی ریونیو حاصل ہو گا جبکہ 10 روپے کرایہ بڑھانے سے ایک ارب 36 کروڑ روپے اضافی ریونیو حاصل ہو گا۔ حکومتی خزانے سے ہر مسافر کو 50 روپے سبسڈی دی جا رہی ہے۔ ایک مسافر سے 28 روپے کرایہ وصول کیا جا رہا ہے جبکہ خرچہ 80 روپے ہے۔ ذرائع کے مطابق بی آر ٹی کا ماہانہ بجلی اور ڈیزل کا خرچہ 20 کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔ محکمہ خزانہ نے بی آر ٹی کو خسارے سے نکالنے کیلئے متعلقہ حکام سے مزید تجاویز مانگ لی ہیں۔ حکومت کو بی آر ٹی کا کرایہ بڑھانے کی تجویز دی گئی تھی تاہم نگران صوبائی حکومت نے کرایہ بڑھانے کا فیصلہ منتخب حکومت پر چھوڑ دیا تھا۔ مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم کے مطابق  بی آر ٹی کا کرایہ بڑھانا ناگزیر ہے،  کمپنی کو کنٹریکٹرز کے ساتھ ٹھیکوں پر بھی نظرثانی کرنے کی ہدایت کی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...