کئی وارداتیں‘ ڈاکو شہریوں سے لاکھوں روپے‘ مال وزر لیکر فرار 

لاہور(نامہ نگار)شہر کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا ۔ ڈاکوؤں نے جوہر ٹاؤن میں ریاض کے گھر میں گھس کراہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 6 لاکھ ‘زیوارات، موبائل فون دیگرسامان،شادباغ میں ارشد سے 4 لاکھ ‘ موبائل فون،مزنگ میں زاہد سے 2 لاکھ‘ موبائل فون،شالیمار میں طاہر سے 3 لاکھ‘ موبائل فون،سندرمیں ناصر سے 2 لاکھ ‘موبائل فون،کاہنہ میں شفیق سے 4 لاکھ 16 ہزار‘ موبائل فون،کوٹ لکھپت میں منصور سے ایک لاکھ ‘ موبائل فون،فیصل ٹاؤن میں لقمان سے 28 ہزار‘ موبائل فون،مغلپورہ میں شکیل سے 12ہزار ‘ موبائل فون لوٹ لیا اورفرار ہوگئے۔ چوروں نے مانگا منڈی، مصطفی ٹاون ‘ گلبرگ سے 3 کاریں جبکہ راوی روڈ ،نیو انارکلی، سمن آباد، گارڈن ٹاؤن ،گجر پورہ، کاہنہ، لٹن روڈ ‘ سول لائن سے 8 موٹر سائیکلیں چوری کرلی ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...