محکمہ داخلہ کا بچوں سے زیادتی اور خواتین کے ریپ کیس کی سزا سخت ترین کرنے کا فیصلہ

Apr 16, 2024

لاہور ( نامہ نگار) محکمہ داخلہ نے بچوں سے زیادتی اور خواتین کے ریپ کیس کی سزا سخت ترین کرنے کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق محکمہ خزانہ نے خواتین اوربچوں کے تحفظ کے لئے تمام 76قوانین کو سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل کا کہنا ہے کہ اس کے علاوہ ناجائز اسلحہ رکھنے اور پتنگ بازی پر بھی قوانین سخت اور جرمانے بڑھائے جا رہے ہیں۔ خواتین کو ریپ کرنے کا سخت قانون بنایا جا رہا ہے۔ ہوم سیکرٹری پنجاب نے مزید بتایاکہ محکمہ داخلہ نے یہ فیصلہ وزیر اعلی مریم نواز کے حکم پر کیا ہے۔ صوبے میں خواتین کو خصوصی تحفظ فراہم کیا جائے گا اوراس پر کوئی رعایت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پتنگ بازی کی روک تھام کیلئے جرمانے بڑھائے اور قوانین سخت کئے جا رہے ہیں۔

مزیدخبریں