لاہور (خصوصی نامہ نگار) بھارت سے آئے 2400 سکھ یا تری حسن ابدال سے ننکانہ پہنچ گئے۔ متروکہ وقف املاک بورڈ کی جانب سے مہمانوں کا شاندار استقبال کیا گیا۔ سکھ یاتری گوردوارہ جنم استھان میں اپنی مذہبی رسومات ادا کرنے کے بعد گوردوارہ سچا سودا فاروق آباد کا بھی دورہ کریں گے۔ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے سکھ رہنماؤں نے کہا کہ ٹرسٹ بورڈ انتظامیہ نے ہمارے لئے بہترین انتطامات کیے ہیں۔ گوردوارہ جنم استھان کی خوبصورتی دیکھ کر دل بہت خوش ہوا ہے۔ ہمارے مقدس مقامات کی بہترین حفاظت اور دیکھ بھال کی جا رہی ہے۔
2400 بھارتی سکھ یاتری حسن ابدال سے ننکانہ پہنچ گئے
Apr 16, 2024