غیر ملکی سپلائرز کو اپنا رجسٹرڈ بزنس قائم کرنے کی اجازت 

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)ایف بی ار نے غیر ملکی سپلائرز کو اپنا رجسٹرڈ بزنس قائم کرنے کی اجازت دے دی ہے ، فارن سپلائرز کو ذیلی کمپنی قائم کرنے کا بھی اختیار حاصل ہوگا۔خام تیل اور دیگر پیٹرولیم مصنوعات درامد کرنے کی اجازت ہوگی، پیٹرولیم مصنوعات مقامی مارکیٹ میں فروخت یا برامد کرنے کی اجازت ہوگی، درامد کردہ مال کسٹمز اسٹوریج فیسلیٹی میں رکھنے کی سہولت ملے گی۔ایف بی ار کا کہنا ہے کہ فارن سپلائرز پاکستان میں کسی بھی جگہ ویئر ہاؤس استعمال کر سکیں گے، پیٹرولیم مصنوعات درامد کرکے بیرون ملک ایکسپورٹ کی بھی اجازت ہوگی۔نوٹیفکیشن کے مطابق  غیر ملکی سپلائرز کو ویئر ہاؤس رینٹ، پورٹ اور دیگر سروس چارجز ادا کرنا ہوں گے،  واجبات فارن کرنسی یعنی ڈالرز میں بینکنگ چینلز کے ذریعے ادا کرنا ہوں گے،  فارن سپلائز یا سبسڈری کو اسٹیٹ بینک اور کسٹمز کی ہدایات پر عمل کرنا ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...