کراچی،ایم کیو ایم  کی سینئر خاتون رہنما  شاہینہ سہیل سے ڈاکو پرس چھین کر فرار

Apr 16, 2024

 کراچی (این این آئی)کراچی کے ناظم آباد میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی خاتون رہنما کا پرس بھی چھین لیا گیا۔ایم کیو ایم پاکستان کی مرکزی ایڈہاک کمیٹی کی رکن شاہینہ سہیل کو ناظم آباد میں لوٹا گیا، ملزمان موٹر سائیکل ان سے پرس چھین کر فرار ہوگئے، واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ایم کیو ایم مرکزی کمیٹی کے ترجمان نے خاتون رہنما سے پرس چھیننے کی مذمت کی۔

مزیدخبریں