چیچہ وطنی: چھاپے کے دوران پولیس کا مبینہ تشدد‘ 65 سالہ شخص جاں بحق 

چیچہ وطنی (نمائندہ نوائے وقت) نواحی گائوں میں ریڈ کے دوران مبینہ طور پر پولیس تشدد سے65 سالہ اللہ دتہ نامی شخص جاں بحق ہو گیا۔ تھانہ اوکانوالہ بنگلہ کی حدود نواحی گائوں 56/12-L میں گزشتہ رات پولیس نے ریڈ کیا۔ اس دوران مبینہ طور پر پولیس تشدد سے65 سالہ اللہ دتہ نامی شخص جاں بحق ہو گیا۔ اس موقع پر اے ایس پی سرکل چیچہ وطنی حافظ معاذ الرحمان نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقتول اللہ دتہ کا پوسٹ مارٹم کروا لیا گیا ہے۔ اس معاملے کی صاف اور شفاف انکوائری کروا کر ورثاء کی درخواست پر فوری ایف آئی آر کا اندراج کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن