پی پی 133 ننکانہ سے ن لیگ کے امیدوار کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل

Apr 16, 2024 | 11:56

لاہور ہائیکورٹ نے پی پی 133 ننکانہ سے مسلم لیگ ن کے امیدوار رانا ارشد کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔عدالت عالیہ میں رانا ارشد کی کامیابی کے نوٹی فکیشن کےخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔رانا ارشد پی پی 133 ننکانہ صاحب سے کامیاب ہوئے۔لاہور ہائیکورٹ نے لیگی رہنما کی کامیابی کا نوٹی فکیشن معطل کردیا۔عدالت عالیہ نے الیکشن کمیشن سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کر لیا ہے۔

مزیدخبریں