شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی سربراہی میں پنجاب حکومت کی کارکردگی سوشل میڈیا پر نہیں بلکہ گرائونڈ پر نظر آرہی ہے، مخالفین ان کا کارکردگی میں مقابلہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے یہی وجہ ہے کہ یہ حکومت کے خلاف سازشیں کرکے اس کی مقبولیت میں کمی لانے کی ناکام کوششیں کررہے ہیں۔ موجودہ حکومت زبانی جمع خرچ پر یقین نہیں رکھتی بلکہ عملی عوامی خدمت کے جذبہ کے تحت بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے اپنی پہلی تقریر میں ایئر ایمبولینس شروع کرنے کا اعلان کیا تھا جسے انہوں نے صرف ایک ماہ کے دوران ہی عملی جامہ پہنا کر اس وعدہ کی تکمیل یقینی بنائی، مریم نواز شریف اپنی وزارت اعلیٰ کے دوران ابتک درجنوں عوامی فلاحی و ترقیاتی منصوبہ جات شروع کرچکی ہیں ۔
مریم نواز کی کارکردگی سوشل میڈیا پر نہیں گرائونڈ پر نظر آرہی ہے:عارف سندھیلہ
Apr 16, 2024