گجرات (نامہ نگار) پی پی 32 سے چوہدری پرویز الٰہی کے ضمنی الیکشن میں ان کے قریبی 4 ساتھی گرفتار کر لئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ضمنی الیکشن میں چوہدری پرویز الٰہی کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں انکی اہلیہ قیصرہ الٰہی اور ہمشیرہ ثمرہ الٰہی کی کنجاہ آمد سے قبل چار ساتھیوں نیئر بشیر چٹھہ ایڈووکیٹ، ڈاکٹر عارف حبیب، مدثر مختار، اویس کریمی کو حراست میں لے لیا۔ بعدازاں گجرات بار کے سیکرٹری کی مداخلت پر نیئر بشیر کو رہا کر دیا گیا۔