بیجنگ (آئی این پی) چین کے تعاون سے گھریلو فوٹو وولٹک پاور جنریشن سسٹم کے 5,000 سیٹ مکمل ہو چکے ہیں اور جلد ہی پاکستان بھیجے جائیں گے۔ یہ منصوبہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے چین کی وزارت ماحولیات کے جنوب جنوب تعاون کے تحت امداد کے منصوبوں میں سے ایک ہے۔