تہران (نیٹ نیوز) ایران کے شمال مغربی صوبہ اردبیل میں مسافر بس کے حادثے میں کم از کم 5 مسافر جاں بحق اور 18 زخمی ہوگئے۔ ایرانی میڈیا نے ہلال احمر کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا کہ مسافر بس صوبہ اردبیل کے شہر نمین سے صوبہ گیلان کے شہر استرا جارہی تھی۔ بس پہاڑی موڑ کاٹتے ہوئے بے قابو ہوکر قریبی کھائی میں جا گری۔