پشاور(بیورو رپورٹ)لا اینڈ جسٹس کمیشن نے انصاف کے شعبہ سے منسلک خواتین کے اعداد و شمار جاری کردیئے ہیں جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں 3142ججز ہیں ۔ جن میں سے 572خواتین ججز ہیں ۔ خواتین ججز کی تعداد مجموعی طور پر اٹھارہ فیصدہے ۔ سپریم کورٹ اور ہائی کورٹس میں صرف سات خواتین ججز ہیں ۔ ملک بھر کے اعلیٰ عدلیہ میں ججز کی تعداد کل 126ہیں ۔ ضلعی عدلیہ میں 2451مرد ججز جبکہ 565خواتین ججز ہیں ۔ ملک بھر میں وکلاء کی تعداد 2لاکھ تیس ہزار 897ہیں ۔ جن میں چالیس ہزار خواتین شامل ہیں ۔ ملک بھر میں 2210پراسیکوٹرز ہیں جن میں 341خواتین شامل ہیں ۔