لاہور (نیوز رپورٹ) چیئرمین مسائل کمیٹی ناظم شوکت نے وزیراعلیٰ پنجاب اور سیکرٹری ٹریفک سے اپیل کی ہے کہ مسافروں کی پریشان کو دیکھتے ہوئے فی الفور لاری اڈا تا ائرپورٹ پبلک ٹرانسپورٹ بحال کی جائے اور روٹ نمبر 5 بھی بحال کیا جائے کیونکہ اکثر وبیشتر سرکاری ونجی کالجز ودفاتر اس روٹ سے ملحقہ ہونے کی وجہ سے سٹوڈنٹس اور خواتین کو سفری مشکلات کا سامنا ہے۔ سپیڈو بس 9نمبر روٹ پر بدتمیز عملہ خواتین کے سامنے فحش گالیاں بک رہا ہے انکی سرزنش کی جائے۔