انٹرمیڈیٹ امتحانات کیلئے عملہ کی  تربیتی ورکشاپس کا   آغاز

لاہور(نیوز رپورٹر)کمشنر/ چیئرمین اعلیٰ و ثانوی تعلیمی بورڈ لاہورمحمد علی رندھاوا کی ہدایات پرانٹرمیڈیٹ کے پہلے سالانہ امتحانات 2024ء کیلئے امتحانی عملہ کی تربیتی ورکشاپس کا آغازہوگیا۔ لاہور بورڈ کے کنٹرولر (امتحانات) زاہد میاں نے گزشتہ روز قصور میں امتحانی عملہ کی تربیتی ورکشاپس کا آغاز کیا۔ ضلع لاہور کے امتحانی سنٹرز کے عملہ کی تربیتی ورکشاپ 49لارنس روڈ کے امتحانی مرکز پر آج  ہوگی۔ورکشاپ میں تمام امتحانی مراکز کے سپرنٹنڈنٹس و ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس شرکت کرینگے۔ کنٹرولر(امتحانات)زاہد میاں نے بتایا انٹرمیڈیٹ کاامتحان 19اپریل سے شروع ہو کر22مئی تک جاری رہے گا۔

ای پیپر دی نیشن