لاہور(کامرس رپورٹر)پاکستان میں ڈنمارک کے سفیرجیکب لینوف کا مشینری مینو فیکچرنگ سیکٹر میں عالمی شہرت یافتہ برانڈ رون ایسٹروزن انجینئرنگ کے سی ای او راجہ عمر نواز کی دعوت پررون ایسٹروزن انجینئرنگ انڈسٹری کا اہم دورہ کیا۔ ڈنمارک ایمبیسی اسلام آباد سے جیکوس لینوف و دیگر عملہ انکے ہمراہ تھا۔ سینئر بزنس لیڈر راجہ عمر نواز نے پاکستان میں مشینری مینو فیکچرنگ سیکٹر کی خود کفالت اور فروغ کیلئے ڈنمارک سے ٹیکنالوجی کے تبادلے اور ریپریزنٹیشن کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر ڈینشسفیر نے رون کمپنی کی عالمی سینڈرڈ کوالٹی پر بنائی گئی مشینری کی تعریف کی اوراجہ عمر نواز کے پاکستان اور ڈنمارک کے مابین تجارتی حجم کو بڑھانے کیلئے موثر اقدامات کو سراہا۔بالخصوص حال ہی میں یورپی ممالک جن میں بیلجیئم یورپئین یونین،نیدر لینڈ اور ڈنمارک کی پاکستانی ایمبیسی کے دوروں اور ایمبیسیز کے ساتھ مربوط روابط کی تعریف کی۔
اختتام پر راجہ عمر نواز نے جیکب لینوف کو ران مشین کا ماڈل پیش کیا ۔ڈینش سفیر نے راجہ عمر نواز کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے مربوط روابط بڑھانے کی یقین دہانی کروائی۔
راجہ عمرنواز کی دعوت پرڈینش سفیر کا رون ایسٹروزن انجینئرنگ انڈسٹری کا دورہ
Apr 16, 2024