فیروزوالہ( نامہ نگار) تھانہ شاہدرہ کی آبادی نین سکھ میں سابقہ جھگڑے کی بنا پر رفیق، وقاص اور ملک قاسم نے اپنے ساتھیوں کی مدد سے اپنے مخالف قیصرکے گھر میں داخل ہو کر حملہ کر کے اس کی جواں بہن عائشہ بی بی کو ہلاک جبکہ ماں بیٹا زخمی کردیا۔ مقتولہ کے ورثاء اور شہریوں نے مقتولہ کی نعش سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا ۔ ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ۔