لاہور(خبرنگار)لاہور ہائیکورٹ کے سابق جج ڈاکٹر منیر احمد مغل کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔انکی نماز جنازہ میں عدلیہ سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی کے افراد اور شہریوں نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔مرحوم کے ایصالِ ثواب کیلئے قرآن خوانی آج ان کی رہائش گاہ 125/B،جوڈیشل کالونی فیز ون لالہ زار رائیونڈ روڈ لاہور میں ہوگی۔