لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ پولیس آپریشنز ونگ لاہورپولیس جرائم پیشہ افراد کیخلاف سرگرم عمل ہے اور ان کے خلاف تادیبی کاررائیاں کی جا رہی ہیں۔ سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ ماہ اپریل کے دوران آپریشنز ونگ پولیس نے ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث 73گینگز کے 173ممبران گرفتار کئے۔ملزمان سے ایک کروڑ53لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا۔ برآمد ہونیوالے سامان میں 112موٹر سائیکلیں،67موبائل فونز،5لاکھ23ہزار روپے نقدی،کار، رکشے و دیگر سامان شامل ہے۔