ہرات( نوائے وقت رپورٹ) افغان صوبہ ہرات کی حکومت کے ترجمان نثار احمد الیاس نے اپنے ایکس پر لکھا کہ افغانستان اور قازقستان کے درمیان چیمبر آف کامرس کا افتتاح ہرات کر دیا گیا ۔ انھوں نے لکھا کہ افغان اور قازق تاجر اس چیمبر کے ذریعے اپنے تجارتی لین دین کا حجم بڑھانے کی کوشش کریں گے۔قازقستان افغانستان کو سب سے زیادہ آٹا فراہم کرنے والا ملک ہے جو افغانستان کی 70 فی صد ضرورت پوری کر رہا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان سالانہ تجارتی حجم 900 ملین ڈالر سے زیادہ ہے۔افغان ٹرانس ریلوے میں بھی قازقستان اور ازبکستان مشترکہ طور پر سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔
افغانستان اور قازقستان کے درمیان چیمبر آف کامرس کا افتتاح
Apr 16, 2024