تمام صوبائی محکمے 20 روزمیں ای فائلنگ پر مکمل طور پر منتقل ہوں: ڈپٹی کمشنر

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) ڈپٹی کمشنر محمد طارق قریشی کی ای فائلننگ اینڈ آفس آٹومیشن سسٹم ٹریننگ ورکشاپ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا تمام صوبائی محکمے اور ڈپٹی کمشنر دفتر کی تمام برانچیں 20 روز کے اندر( ای، فاس) پر مکمل طور پر منتقل ہوں اور روائتی ڈائری سسٹم کو خیرباد کہتے ہوئے ای۔ فاس سسٹم کا نفاذ یقینی بنائیں۔ حکومت پنجاب کا عزم ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاکر محکمے اپنی کارکردگی میں بہتری شفافیت اور سرکاری امور کی بروقت انجام دہی یقینی بنائیں۔

،ایس این اے تنویر عباس نے ٹریننگ کے شرکا کو بتایا کہ(ای-فاس)سسٹم سے ڈرافٹ، شکایات، درخواستوں کے تحت نہ صرف صوبائی حکومت سے متعلقہ فائلوں اور دیگر سرکاری امور کو فوری طورپر نمٹا یا جا سکے گا بلکہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی بدولت تمام ریکارڈ ہمہ وقت دستیاب ہوگا اوراس میں رد و بدل کا  امکان بھی ختم ہو جائے گا۔ 

ای پیپر دی نیشن