گوجرانوالہ+کامونکی (نمائندہ خصوصی ) موسلا دھار بارش کے باعث میرج ہال کی بائونڈری دیوار اوپر گرنے کے باعث ماں جاں بحق جبکہ بیٹی شدید زخمی ہو گئی ۔ موسلادھار بارش کے دوران 40سالہ شبانہ بی بی اور اسکی 11سالہ بیٹی زینب نے میرج ہال کی بائونڈری دیوار کے پیچھے پناہ لی مگر اس دوران دیوار انکے اوپر گر گئی۔ جسکے نتیجے میں ملبے تلے دب کر ماں موقع پر ہی جاں بحق جبکہ بیٹی شدید زخمی ہو گئی ۔ مضروبہ کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا جہاں پر زینب کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے ۔