حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) گیپکو کی جانب سے اووربلنگ نے زمینداروں اور شہریوںکی چیخیں نکلوادیں۔مقامی گیپکو اور ریونیو دفاتر میں بلز درست کروانے کے لئے صارفین کی لائنیں لگ گئیں۔ اووربلنگ میں نے نہیں کی سب ڈویژنوںکے ایس ڈی اوز نے کی ہے وہ ہی جواب دہ ہیں۔ زرعی ، کمرشل اور گھریلو صارفین کو ہزاروں زائد یونٹ ڈال کر بجلی کے بلز آخری ڈیٹ سے ایک دن قبل بھجوادیئے گئے جس پر صارفین گیپکو افسران کی چیرہ دستیوں اور زائد یونٹ ڈالے جانے کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے۔ زرعی صارفین کا کہنا تھا کہ انہیں ہر ماہ ڈیڑہ ہزار سے دوہزار تک بوگس یونٹ ڈال کر لاکھوں میں بلز بھجوائے جارہے ہیں اس سلسلہ میں ایکسین گیپکو ذوالفقار علی کا کہنا تھا کہ اووربلنگ میں نے نہیں کی بلکہ متعلقہ ایس ڈی اوز نے کی ہے آپ ان ہی سے پوچھیں ۔ دوسری جانب صارفین نے گیپکو چیف اور وزیر اعظم شہباز شریف سے اس ظلم وزیادتی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔