نوشہرہ ورکاں(نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر کی کارکردگی فیس بک تک محدود۔عید پر دوکاندار عوام کو من مانے ریٹ لگاتے رہے۔ گوشت کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کرنے لگیں۔پرائس کنٹرول کمیٹی کی کارکردگی صفر۔کریانا مرچنٹ اور قصاب کی من مانیاں عروج پرکوئی پو چھنے والا نہیں چکن مرغی کا سرکاری ریٹ 666 روپے جبکہ بازار میں 780 روپے تک سیل ہو رہا ہے چھوٹا گوشت سرکاری ریٹ 1600 روپے کلو اور بازار میں2000 سے 2500 روپے کلو تک سیل ہو رہا ہے۔بڑا گوشت سرکاری ریٹ 800 روپے کلو اور بازار میں ایک ہزار روپے کلو سیل ہو رہا ہے۔ حکام بالا سے گزارش ہے کہ اس کا سختی سے نوٹس لیں۔ تاکہ عوام اشیاے خوردونوش آسانی سے سستے داموں خرید سکیں۔
نوشہرہ ورکاں: دکانداروں کے من مانے ریٹ،پرائس کنٹرول خاموش تماشائی
Apr 16, 2024