سرائے مغل(نامہ نگار)ہیڈ بلوکی روڈ بناؤ تحریک کے سرپرست حاجی محمد رمضان، صدر سردار نور احمد ڈوگر،سیکرٹری ملک محمد اکرم بوٹا،جماعت اسلامی زون بھائی پھیرو کے امیر مقبول کمبوہ اورجے آئی یوتھ ضلع قصور کے صدر احمد جمال ایڈووکیٹ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکھنڈرات کا منظر پیش کرتا ہیڈ بلوکی روڈماضی کی حکومتوں کی لاپرواہی کا منہ بولتا ثبوت ہے،اعلانات کرکے عوام کو بے وقوف بنایا گیا۔