قصور:3ڈاکوؤں نے شہری سے موٹرسائیکل،موبائل فون چھین لیا

قصور(نمائندہ نوائے وقت)3 ڈاکوؤں نے دوران واردات مزاحمت پر فائرنگ کرکے محمد عامرنامی شہری کو زخمی کر دیا اور موٹر سائیکل،موبائل فون نقدی چھین کر فرارہوگئے۔لاہورکے رہائشی محمد عامر کسی دوست کی منگنی میں شرکت کیلئے کنگن پور گئے تھے ۔تقریب سے فارغ ہونے کے بعد واپس آرہے تھے کہ تھانہ کنگن پور کی حدود میں 3ڈاکوؤں نے روک کر لوٹ مار کی اور مزاحمت پر فائرنگ کردی ،کندھے پر گولی لگنے سے محمد عامر زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزموں کی تلاش شروع کر دی ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...