شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما و سابق ممبر ضلع کونسل حاجی طارق محمود ڈوگر نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی احتجاجی تحریک سے عوام کو کوئی سروکار نہیں، پاکستان کے باشعور عوام ملک میں سیاسی و معاشی استحکام چاہتے ہیں اور شرپسندی و افراتفری کو فروغ دینے کی کوششیں کرنے والوں کو مسترد کرچکے ہیں وزیراعظم شہباز شریف اور ان کی ٹیم ملک کو ترقی یافتہ بنائے گی حکومت مہنگائی کے خلاف عملی اقدامات اٹھا رہی ہے جس کے ثمرات قوم کو ریلیف کی صورت میں میسر آنا شروع ہوگئے ہیں، (ن) لیگ کی حکومت کی کارکردگی سوشل میڈیا پر نہیں بلکہ گراؤنڈ پر نظر آرہی ہے، مخالفین ہمارا کارکردگی میں مقابلہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے یہی وجہ ہے کہ یہ حکومت کے خلاف سازشیں کرکے اس کی مقبولیت میں کمی لانے کی ناکام کوششیں کررہے ہیں، (ن) لیگ کی قیادت نے ہمیشہ عوام سے کئے وعدے پورے کئے ہیں۔
اپوزیشن کی احتجاجی تحریک سے عوام کو کوئی سروکار نہیں:طارق محمود ڈوگر
Apr 16, 2024