فاروق آباد(نمائندہ خصوصی)تھانہ سٹی فاروق آبادکی کاوش سے ریکارڈہولڈررانا سخی سلطان نے اپنے بھائیوں سمیت اپنے اہل علاقہ اورمعززین سٹی فاروق آباد کے سامنے جامع مسجد میں حلف دیاکہ وہ اوراسکے بھائی آج کے بعد نہ تو شراب فروشی کریں گے اورنہ ہی منشیات کااستعمال کریںگے۔راناسخی سلطان اور اسکے بھائی عرصہ 30 سال سے شراب فروشی کر رہے تھے اوردرجنوں منشیات کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ تھے۔