شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی)وزیراعظم شہباز شریف کا ضلع شیخوپورہ میں 2سو کے قریب بننے والی غیر قانونی ہاؤسنگ کالونیوں اور ان میں ہونے والے مبینہ طور پر کروڑوں روپے کے فراڈ کا نوٹس اس بارے میں حکومت کو محکمہ داخلہ اور محکمہ ہاؤسنگ کے ذریعے تحقیقات کروانے کی ہدایات جاری کردیں ، وزیراعظم میاں شہباز شریف نے ان کالونیوں کے مالکان کیخلاف تحقیقات اور فوجداری مقدمات کے اندراج کیلئے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ اورڈی پی اوکو بھی ہدایت جاری کر دی ہیں ۔