الہ آباد،ٹھینگ موڑ (نامہ نگار) سپیکر صوبائی اسمبلی ملک احمد خاں اور امیدوار قومی اسمبلی ملک رشید احمد خاں نے سید پور میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاسابق حکومت کی غلط پالیسیوں نے ملک بیس سال پیچھے دھکیل دیا۔مہنگائی بد امنی اور لاقانونیت کی تمام حدیں عبور ہوئیں۔ مسلم لیگ( ن) نے ہر دورِ حکومت میں ملک و قوم کے مفاد کو سامنے رکھ کر فیصلے کئے۔جٹ برادری سے چوہدری یوسف سندھو الیاس جٹ،چوہدری رحمت ، چوہدری نثار جٹ،سردار زبیر،محمد عمر، محمد اسلم،غلام نبی سندھو،محمد یونس،کرنل شوکت جٹ راحیل خاں،محمد اسلم خاں وغیرہ نے ضمنی الیکشن میں ملک رشید اخمد خاں کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔
سابق حکومت نے ملک 20سال پیچھے دھکیل دیا:ملک احمد خاں
Apr 16, 2024