کاشتکاروں کی راہنمائی کیلئے سوشل میڈیا کا موثر استعمال وقت کا اہم تقاضا، وزیر زراعت

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)کاشتکاروں کو جدید زرعی معلومات کی فوری ترسیل کیلئے سوشل میڈیا کا رول نہایت اہمیت کا حامل ہے۔سوشل میڈیا کے موثر استعمال سے کاشتکاروں کوفوری معلومات دینے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ان خیالات کا اظہار وزیر زراعت پنجاب سید عاشق حسین کرمانی نیکاشتکاروں کو جدید ذرائع ابلاغ کے استعمال سے زرعی معلومات کی ترسیل سے متعلق منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویڑن کے مطابق ہر محکمہ عوام کو معلومات کی فوری ترسیل کیلئے اقدمات یقینی بنائے۔ اجلاس میں سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے شرکت کی۔اس موقع پر صوبائی وزیر زراعت پنجاب سید عاشق حسین کرمانی نے کہا کہ پاکستان میں سوشل میڈیا کا استعمال تیزی سے بڑھ رہا ہے۔کاشتکاروں کی بروقت فنی راہنمائی کیلئے محکمہ زراعت کے سوشل میڈیا ٹیم کا فعال ہونا انتہائی ناگزیر ہے تاکہ کاشتکاروں کو فصلوں کی جدید پیداواری ٹیکنالوجی،موسم کی صورتحال، منڈیوں کے ریٹس اور حکومت پنجاب کے کسان دوست منصوبوں سے متعلق بروقت آگاہی حاصل ہو سکے۔انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں اس وقت 7 کروڑ17 لاکھ سے زائد سوشل میڈیا صارفین موجود ہیں۔کاشتکاروں کی فنی راہنمائی کیلئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا موثر استعمال وقت کا اہم تقاضا ہے جس سے نہ صرف فوری آگاہی حاصل ہوتی ہے ۔اس موقع پر سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے کہا کہ دنیا بھر میں کاشتکاروں کی معلومات کیلئے زرعی توسیع کی سروسز ڈیجیٹلائزڈ ہو رہی ہیں۔اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری زراعت(پلاننگ) کیپٹن(ر) وقاص رشید،ڈائریکٹر جنرل زراعت فیلڈ انجنئیر احمد سہیل،کنسلٹنٹ محکمہ زراعت ڈاکٹر انجم علی اور ڈائریکٹر زرعی اطلاعات پنجاب نوید عصمت کاہلوں سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن