سائفر کیس ریت کے ٹیلے کی طرح بہہ گیا پراسیکیوشن عدت  نکاح کیس سے بھاگ رہی ، عمرایوب 

Apr 16, 2024

 اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریکِ انصاف کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب نے کہا ہے کہ سائفر کیس ریت کے ٹیلے کی طرح بہہ گیا ہے، پراسیکیوشن عدت میں نکاح کیس سے بھاگ رہی ہے۔عمر ایوب نے ضلعی کچہری میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ عید سے ایک دن پہلے پراسیکیوٹر نے اچھی اسٹیٹمنٹ دی تو اْنہیں تبدیل کر دیا گیا، صبح سے دو دفعہ کیس میں وقفہ کیا گیا لیکن کیس میں کچھ ہے نہیں۔عمر ایوب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود، پرویزالٰہی، بشریٰ بی بی اور دیگر قیادت کے کیسز میں کچھ بھی نہیں۔انہوں نے کہا کہ بطور اپوزیشن لیڈر بارہا کہہ چکا ہوں 9 مئی کی تحقیقات کے لیے آزادانہ کمیشن بنایا جائے، نومئی واقعات کی سی سی ٹی وی فوٹیجز منظرِ عام پر لائی جائیں۔عمر ایوب نے کہا کہ حکومت کو مان لینا چاہیے کہ ان کا نشانہ صرف بانی پی ٹی آئی تھے۔عمر ایوب نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز نے جو خط لکھا ہے وہ ہمارے سسٹم پر چارج شیٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری تحریک تحفظ آئین پاکستان جو بنی ہے اس کا ایک ہی مقصد ہے، آئین و قانون کا تحفظ۔

مزیدخبریں