اسلام آباد(خبرنگار)واپڈانے مختلف دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیے ہیں۔ پیر کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 51 ہزار200 کیوسک اور اخراج 15 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد98 ہزار 500 کیوسک اور اخراج98 ہزار500 کیوسک، خیرآباد پل پرپانی کی آمد1 لاکھ3 ہزار200 کیوسک اور اخراج 1 لاکھ3 ہزار200 کیوسک،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 34 ہزار100 کیوسک اور اخراج25 ہزارکیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 14 ہزار600 کیوسک اور اخراج 9 ہزار700 کیوسک ہے تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ،ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1418.22 فٹ ،ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.243ملین ایکڑ فٹ ہے منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ،ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1108.20 فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.517 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 646.80 فٹ ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.179 ملین ایکڑ فٹ ہے