علی امین گنڈا پورکی سانحہ9مئی کے 12مقدمات میں ضمانت منظور

انسداد دہشت گردی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی سانحہ9مئی کے 12مقدمات میں ضمانت منظور کرلی۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور انسداد دہشت گردی عدالت پیش ہوئے۔ عدالت نےعلی امین گنڈاپور کو ذاتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور پر پرتشدد مظاہروں میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔عدالت نے علی امین گنڈا پور کے 19 مارچ کو ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔ کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے کی۔

ای پیپر دی نیشن