افغانستان سے دو ہزارگیارہ میں فوجی انخلاء کا فیصلہ حالات دیکھ کرکیا جائے گا ۔ امریکی کمانڈرجنرل ڈیوڈ پیٹریاس

Aug 16, 2010 | 13:58

سفیر یاؤ جنگ
کابل میں امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ طالبان کے خلاف کامیابی کے بارے میں ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا ۔ جنرل ڈیوڈ پیٹریاس نے کہا کہ اسامہ بن لادن پاکستان یا افغانستان کے پہاڑی علاقوں میں روپوش ہیں اور انہیں زندہ یا مردہ حالت میں پکڑنا ہی ہمارا اولین مقصد ہے۔ ایک سوال پر امریکی کمانڈرنے کہا کہ صدر اوبامہ کی جانب سے جولائی دو ہزارگیارہ میں فوجی انخلاء شروع کرنے کی تاریخ حتمی نہیں ہے ۔ ایسا فیصلہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا ۔ جنرل ڈیوڈ پیٹریاس نے کہا کہ افغان صدر حامد کرزئی کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں اورامن امان کے قیام کےلیے دونوں ممالک ملکر کام کر رہے ہیں ۔
مزیدخبریں