امیر جماعت اسلامی سید منور حسن نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کی حکومت امدادی کارروائیوں میں تاخیر کرکے مجرمانہ غفلت کی مرتکب ہورہی ہے۔

Aug 16, 2010 | 22:15

سفیر یاؤ جنگ
پشاور میں سیلاب متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے سید منور حسن نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ بیرون ممالک سے آنے والی امداد سے عوام کو آگاہ کرے اور اس کے استعمال کو شفاف بنائے ۔ انہوں نےالزام عائد کیا کہ  صوبے میں مخصوص لوگوں کو امداد دی جا رہی ہے جبکہ مستحق افراد اس سے محروم ہیں۔ امیر جماعت اسلامی نےمزید کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت کی ذمہ داری تھی کہ عوام کو سیلاب کی پیشگی اطلاع دیتی تاہم ایسا نہیں کیا گیا۔  
مزیدخبریں