ملک میں بجلی کی طلب کم ہونے سے شارٹ فال نوسوپچاسی میگاواٹ رہ گیا۔

وزارت پانی وبجلی کے ترجمان کے مطابق ملک میں بجلی کی پیداوارتیرہ ہزار دوسوانتالیس میگاواٹ اور طلب چودہ ہزاردوسوچوبیس میگاواٹ ہے۔ کے ای ایس سی کو چھ سونوے میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے۔ آبی ذرائع سے چھ ہزاردوسوپچپن میگاواٹ ، تھرمل سے دوہزارستائیس میگا واٹ اور آئی پی پیز سے چار ہزارآٹھ سوپچانوے میگاواٹ بجلی پیداکی جارہی ہے۔ رینٹل پاور پلانٹس سے بجلی کی پیداوارصرف باسٹھ میگاواٹ رہ گئی  ہے۔ ترجمان کے مطابق گزشتہ دس روز میں تھرمل ذرائع  سے بجلی کی پیداوار میں آٹھ سو میگاواٹ  کا اضافہ ہوا ہے۔ سیلاب  کی وجہ سے تھرمل پلانٹس کو تیل اور گیس کی سپلائی میں تعطل پیداہونے  سے بجلی کی  پیداوار بارہ سو میگاواٹ رہ گئی تھی لیکن اب یہ  بڑھ کر دوہزار ستائیس میگاواٹ ہوگئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن