وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ اب تک اٹھارہ ہزارسیلاب متاثرین کو کراچی اورچھ ہزار کو حیدرآباد منتقل کیا گیا ہے۔

Aug 16, 2010 | 22:44

سفیر یاؤ جنگ
شکارپور میں سیلاب سے متاثرہ علاقے لوڈھراں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ ایک لاکھ متاثرین کو کراچی میں رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کچے کے علاقے میں مجموعی طور پر پندرہ لاکھ لوگ سیلاب سے متاثرہوئے ہیں جو حکومت کے اندازے سے کافی زیادہ ہیں ، انہیں ضروری سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشش کی جارہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کو کراچی اور حیدرآباد لے جانے کے لیے خصوصی ٹرینیں چلائی جارہی ہیں اور فری پاس دیئے جارے ہیں۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ جیکب آباد اور شکار پور کے لیے آئندہ دس روز بہت اہم ہیں، لیکن شکار پور شہر کو سیلاب سے کوئی خطرہ نہیں اسلیے وہاں کے لوگ نقل مکانی نہ کریں ۔ انہون نے کہا کہ صدر زرداری نے ہدایت کی ہے کہ متاثرین کو ویسے ہی گھر بناکر دئیے جائیں جن میں وہ رہائش پذیر تھے۔
مزیدخبریں