لاہور ہائيکورٹ نے وفاقی وزير داخلہ رحمان ملک کی نااہلی کے لئے دائر درخواست پر رحمان ملک کی برطرفی کو ريٹائرمنٹ ميں تبديل کرنے کا صدارتی نوٹيفيکشن طلب کرليا۔

Aug 16, 2010 | 23:59

سفیر یاؤ جنگ
وفاقی وزیر داخلہ کے نااہلی کیس کی سماعت لاہور ہائيکورٹ کے جسٹس شيخ عظمت سعيد کر رہے ہیں۔ سماعت کے دوران درخواست گزار محفوظ احمد ايڈووکيٹ نے اپنے دلائل ديتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزير داخلہ رحمان ملک کو پيشہ ورانہ بدديانتی کی بناء پر ايف آئی اے کی ملازمت سے نکالا گيا تھا لہذا انہيں موجودہ عہدے کے لیے نااہل قرار ديا جائے ۔ سرکاری وکيل نے عدالت ميں پيش ہو کر بتايا کہ صدر مملکت نے رحمن ملک کی برطرفی کو ريٹائرمنٹ ميں تبديل کر ديا ہے جس پر عدالت نے رحمان ملک کی برطرفی کو ريٹائرمنٹ ميں تبديل کرنے کا صدارتی نوٹيفيکشن طلب کرتے ہوئے کيس کی مزيد سماعت انیس اگست تک ملتوی کر دی۔
ملازمت سے نکالا گيا تھا لہذا انہيں موجودہ عہدے کے لیے نااہل قرار ديا جائے ۔ سرکاری وکيل نے عدالت ميں پيش ہو کر بتايا کہ صدر مملکت نے رحمن ملک کی برطرفی کو ريٹائرمنٹ ميں تبديل کر ديا ہے جس پر عدالت نے رحمان ملک کی برطرفی کو ريٹائرمنٹ ميں تبديل کرنے کا صدارتی نوٹيفيکشن طلب کرتے ہوئے کيس کی مزيد سماعت انیس اگست تک ملتوی کر دی۔
مزیدخبریں